اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال میں شدت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں دی گئی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے۔ اس توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش کیا گیا ہے۔
کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 24 حساس اضلاع پر ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 29 اگست کو کورونا پابندیوں کی توسیع ہوئی تھی۔ کورونا کی پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔
NPIs enforced till 12th Sep in 24 high disease districts of Punjab, KP and ICT have been extended till 15th Sep 21. Review will be carried out on 15th Sep. pic.twitter.com/VfxpqQqwZA
— NCOC (@OfficialNcoc) September 9, 2021
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بگڑتی صورتحال: پنجاب میں 6 ستمبر سے تمام سکولز بند کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری اور نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 3, 2021
All Public & Private Schools of Punjab to be closed from September 6th to September 11th, 2021 due COVID 19 conditions. Please stay home and stay safe. Protect yourself and your families.
دوسری طرف اسلام آباد میں بھی سکول 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ نوٹیفیکیشن میں اِن ڈور، آؤٹ ڈور اجتماعات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔