18 ملین افغانیوں کو فوری امداد کی ضرورت، عالمی برادری تعاون کرے: منیر اکرم

18 ملین افغانیوں کو فوری امداد کی ضرورت، عالمی برادری تعاون کرے: منیر اکرم

نیو یارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے مستقل مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے،18 ملین افغان عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر کابل کی امداد کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کا بحال ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کی امداد کیلئے 3 جہاز بھیجے ہیں، پاکستان میں اب بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں، افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،ماضی میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی افغان حکومت ملک میں امن اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے۔