لاہور میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری، شاہراہیں پانی پانی، ٹریفک کا نظام درہم برہم

لاہور میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری، شاہراہیں پانی پانی، ٹریفک کا نظام درہم برہم

گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینیں لگ گئیں، شہر کے اکثر اشارے بھی جواب دے گئے۔ اکثر شاہراہوں کے اشاروں پر ٹریفک وارڈن ڈیوٹی سے غائب ہو گئے، بے ہنگم ٹریفک ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔ ٹریفک جام ہونے سے بیشتر شہری اپنے دفاتر اور دکانوں سے وقت پر نہ پہنچ سکے، شہر میں بارش کے ساتھ ٹریفک روانی کے ساتھ نہ چلنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔