تازہ ترین
  • بریکنگ :- کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،قاسم سوری، پرویز خٹک اور دیگر کی پریس کانفرنس
  • بریکنگ :- کوئٹہ:بی اے پی کے تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں،صادق سنجرانی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:بلوچستان میں ایک ماہ سے سیاسی بحران تھا،صادق سنجرانی
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی خواہش ہے بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں،صادق سنجرانی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:جام کمال نے بھی بحران کے حل میں کردار ادا کیا،صادق سنجرانی
  • بریکنگ :- قائد ایوان عبدالقدوس بزنجو اور سپیکر جان جمالی ہوں گے،ظہور بلیدی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:تمام ساتھیوں کی مشاورت سے یکجا ہوئے ہیں،ضیالانگو
  • بریکنگ :- کوئٹہ:نیت صاف ہو تو تمام معاملات حل ہوجاتے ہیں،پرویز خٹک
  • بریکنگ :- کوئٹہ:پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہے،پرویز خٹک
  • بریکنگ :- کوئٹہ:متفقہ طور پر پارٹی کی بقاء کیلئے کام کیاہے،عبدالقدوس بزنجو
  • بریکنگ :- اتحادیوں سے ملکر باقی پروسیس آگے بڑھائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

گرین لائن پراجیکٹ پر کام مکمل ہوچکا، بسیں اگلے ہفتے تک پہنچ جائیں گی: اسد عمر

Published On 11 September,2021 12:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کراچی میں پانچ منصوبے جاری ہیں، گرین لائن پراجیکٹ پر کام مکمل ہوچکا، بسیں اگلے ہفتے تک پہنچ جائیں گی، کراچی سرکلر ریلوے 43 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔

 وفاقی وزیر اسد عمر نے علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن شہر قائد کیلئے پہلا جدید ٹرانسپورٹ کا منصوبہ ہے، گرین لائن منصوبہ مکمل ہوچکا ہے، بسیں آ رہی ہیں، 22 گرین لائن بس اسٹیشن مکمل ہوگئے، کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی بنایا جا رہا ہے، کراچی کی بی آر ٹی کیلئے مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔

 اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی کیلئے مربوط نظام لا رہے ہیں، محمودآباد نالے پر آپریشن 100 فیصد مکمل ہوچکا، کراچی میں 60 کلو میٹر نئی سڑکیں بنا رہے ہیں، کراچی کے نالوں سے 11 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جائے گا، بلاول نے ٹھیک کہا تھا کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، جب حکومت مؤثر کام کرے گی تو زیادہ پانی بھی گزر جاتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ کراچی میں 55 سے 60 کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی، کراچی سرکلر ریلوے 43 کلومیٹر پر محیط ہے، 22 اسٹیشن بنیں گے، ساڑھے 4 لاکھ سے زائد مسافر یومیہ مستفید ہوسکیں گے، وزیراعظم رواں ماہ کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، پاکستان کی 50 فیصد برآمدات کراچی سے ہو رہی ہیں، حکومت آتے ہی وزیراعظم نے کہا بڑے کام کرنے ہیں، کابینہ کے کچھ اراکین کا کہنا تھا کراچی پر ہی اتنی توجہ کیوں دی جا رہی ہے، وزیراعظم کراچی کے سب سے بڑے چیمپئین ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف وردی میں ہوتے ہوئے بھی مردم شماری نہ کرا سکے، پہلی بار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کرنے جا رہے ہیں، مردم شماری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا، آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے، آئندہ انتخابات میں عمران خان ہی وزیراعظم بنیں گے۔