عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے: فواد چودھری

عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے: فواد چودھری

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے عمر شریف کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے، آج اس مشاورت کا تسلسل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کیلئے کمزور صحت کی حالت میں چیلنج یہ ہے کہ سفر کو کیسے ممکن بنایا جائے۔ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔