لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاص طور پر پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور نوافل ادا کریں، سجدہ شکر بجا لائیں، ان شاءاللہ، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے بننے والے مومنیٹم کو نئی قوت سے مہمیز دیں گے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا ہے۔