لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، اپوزیشن نے کورونا وبا پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصر ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو ہر موقع پر تنہا چھوڑا ہے، حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات کے باعث کورونا وباء پر اپوزیشن کی پوائنٹ سکورنگ فلاپ رہی، بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصر صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، ان لوگوں کا دوغلہ پن قوم دیکھ چکی ہے، پاکستان کی تاریخ کی نااہل ترین اپوزیشن کی قسمت میں آئندہ بھی صرف ناکامی ہی آئے گی۔