اسد عمر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرسوال کا جواب نہ دے سکے

Published On 16 September,2021 07:12 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرسوال کا جواب نہ دے سکے۔

وفاقی وزیر اسد عمر سے میڈیا گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتیں بڑھیں تو وزیر نہیں رہوں گا، جس پر اسد عمر نے کہا میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

ڈالر کی قیمت کم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک کی مداخلت کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا، معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہیے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکس چینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے، جس پر ہم نےکہا تھا پاکستان جیسےملک میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن ہو سکتی ہے، فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو سٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیے، سٹیٹ بنک کی جانب سےمداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔
 

Advertisement