کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: وارڈ نمبر 5 کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: وارڈ نمبر 5 کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن نے 12 ووٹوں سے شکست کھانے والے تحریک انصاف کے میجر (ر) جاوید ضمیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر 5 میں صرف 12 ووٹوں سے شکست ہوئی، مسترد ہونے والے وٹوں کی تعداد ہارے جانے والے وٹوں سے زیادہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے بدنیتی اور بددیانتی سے نتیجے کا اعلان کیا، ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جو مسترد کر دی گئی، استدعا ہے کہ وارڈ کے حتمی نتائج روکنے اور دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا جائے۔