کراچی : (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کراچی پہنچ گئے، بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پران کے صاحبزادے سردار اختر مینگل سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے سردارعثمان بزدار نے سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
سردار عثمان بزدار کا کہا تھا کہ سردار عطا ء اللہ مینگل مرحوم مدبراوروضع دار سیاستدان تھے- سردار عطا ء اللہ مینگل مرحوم سیاست میں ایک الگ مقام رکھتے تھے- مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا- سردار عطا ء اللہ مینگل کے انتقال پر اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔