وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرینگے

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرینگے

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پالیسی بیان میں اہم عالمی اقتصادی اور سیاسی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، پاکستان اجلاس کے دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائے گا۔

وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے، عمران خان افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے، رواں سال اجلاس کا موضوع کورونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔