لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے مخدوم طارق محمودالحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مخدوم طارق محمودالحسن کو گائیڈ لائنز دیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔