پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

پنجاب میں دریا خان، کندیاں، بھکر اور دیگر شہروں میں آسمان پر بادل چھائے اور خوب برسے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ پشاور، سوات، مردان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔