اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی۔ ان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیریت سے ہوں، تھوڑی سے کمزوری محسوس کر رہی ہوں، سب سے درخواست ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
I was tested positive for covid, day before. I have a little bit of weakness but Alhamdulillah doing well otherwise. Request all to keep me in your prayers please.
— Samina Alvi (@Saminalvi) September 23, 2021
Thank you.
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 490، سندھ میں 7 ہزار 310، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 463، اسلام آباد میں 907، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 731 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔