کورونا کی چوتھی لہر مزید 42 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 2060 نئے مریض

کورونا کی چوتھی لہر مزید 42 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 2060 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583، سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766، بلوچستان میں 32 ہزار 837، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 75 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 958 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 57 ہزار 322 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 535، سندھ میں 7 ہزار 327، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 488، اسلام آباد میں 910، بلوچستان میں 346، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 734 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔