محکمہ موسمیات کی آج زیریں سندھ میں بارش کی پیشگوئی

Published On 25 September,2021 10:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج زیریں سندھ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج کراچی، حیدر آباد، عمر کوٹ، تھرپارکر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیرمیں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

 

Advertisement