آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ، نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ، نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔

درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے۔ اثاثے چھپانے پر آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے اور رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔