کورونا کی چوتھی لہر مزید 52 افراد کی جان لے گئی، 1560 نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا کی چوتھی لہر مزید 52 افراد کی جان لے گئی، 1560 نئے مریض رجسٹرڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار 353، سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 548، بلوچستان میں 32 ہزار 888، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 311، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 287 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 836 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 67 ہزار 189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 52 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 690 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 595، سندھ میں 7 ہزار 379، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 525، اسلام آباد میں 922، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 737 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔