’دروزبا6‘ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب، پاک ، روس سپیشل فورسز شریک

Published On 29 September,2021 05:13 pm

راولپنڈی، ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں ’دروزبا6‘ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب ہوئی، پاکستان اور روس کی سپیشل فورسز انسداد دہشتگردی کی مشقوں میں شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کے شہر کرسنوڈر میں فوجی مشقیں دروزبا 6 کی افتتاحی تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی گریاچی کالوچ کے میئر سرجی بیلوپولسکی تھے جبکہ پاکستان اور روس کے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے،

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں پاکستان کاقومی ترانہ بجایا گیا، افتتاحی تقریب کےبعدہتھیاروں اورآلات کی نمائش بھی کی گئی۔ پاکستان اورروس کی سپیشل فورسز انسداد دہشت گردی مشقوں میں شریک ہوئیں، مشقیں 2 ہفتےجاری رہیں گی۔
 

Advertisement