کندھ کوٹ: تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 29 September,2021 11:08 pm

کندھکوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ کے قریب تیز رفتارکار موٹر بے قابو ہوکر بیگاری کئنال میں گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کندھ کوٹ کے قریب ہیبت روڈ گڈو پل کے مقام پر افسوسناک روڈ حادثہ پیش آیا ہے جس میں کندھ کوٹ سے گاؤں بادل سبزوئی جانے والا تیز رفتار کار بے قابو ہوکر بیگاری کینال میں گر گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع گاؤں بادل سبزوئی ملنے پر مقتول کے ورثاء میں ماحول سوگوار ہو گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حاجی حسن، بول الدین۔ مہر الدین ۔ مسماۃ شہزادی جبکہ زخمی میں قربان علی سبزوئی شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے موقع پر جاں بحق افراد کی لاشیں اور کار ڈرائیور کو بے ہوشی زخمی حالت میں نکال لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو نے پہنچ کر لاشیں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔
 

Advertisement