مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ضلع شوپیاں میں نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ضلع شوپیاں میں نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے رخاما میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدو کوب بھی کیا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاج بھی کیا۔