نون لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں، خاندانی مافیا بن چکی ہیں: حلیم عادل شیخ

نون لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں، خاندانی مافیا بن چکی ہیں: حلیم عادل شیخ

ایک بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں اپنے کرپشن اور بدعنوانی کے منشور پر متحد ہیں، دونوں جماعتوں میں جھوٹ بولنے والوں کو بڑے عہدے دیئے جاتے ہیں، تاریخ کے نامور لٹیرے بھی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں سے سبق حاصل کررہے ہیں، دونوں جماعتیں قومی خزانے میں گلاب سے بھی خطرناک طوفان برپا کرچکی ہیں، دونوں جماعتوں کا گزر بسر محض جھوٹ دھمکیوں اور ابو بچانے پر ہے، بگڑی اولادیں ملازموں کو کہتے ہیں انہیں وزیراعظم بلایا کریں ورنہ نوکری سے نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ٹھگز آف پاکستان خاندان صدمے میں مبتلا ہیں، مسلم لیگ نون اور پی پی کو مشورہ ہے کہ وہ سیاست کی بجائے اب ستاروں کا حال دیکھنا شروع کریں۔