کورونا کے وار میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 1490 نئے مریضوں کا اضافہ

کورونا کے وار میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 1490 نئے مریضوں کا اضافہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار 286، سندھ میں 4 لاکھ 60 ہزار 111، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671، بلوچستان میں 32 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 332، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 733 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 145 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 415 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 77 ہزار 249 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 407 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 893 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 685، سندھ میں 7 ہزار 427، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 580، اسلام آباد میں 928، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔