وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو: مریم اونگزیب

وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو: مریم اونگزیب

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بد قسمتی ہے ہر طبقے سے نوکریاں چھین لی گئیں جبکہ پچاس لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے، عمران صاحب حکومت میں آنے کے لئے آپ نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا، ‎نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز نہیں بلکہ آپ کی سیاست اور حکومت نواز شریف کے نواسے کے خلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب آج کی تقریر میں پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزراء کا استعفیٰ قوم کو دیتے، آج اپنی نیازی لمیٹڈ آف شور کمپنی، وزراء اور اے ٹی ایمز کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے آغاز کرتے، ‎عمران خان اپنے تمام اے ٹی ایمز سے استعفیٰ لیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو۔