فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

Published On 04 October,2021 02:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ لڑکیاں ایک بار بھر بازی لے گئیں۔ کامیابی کا مجموعی تناسب ننانوے اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں محمد سارم، رابعہ سرفراز اور زاویہ احمد نے 1098 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کائنات سلمان، زینب علی اور عصمہ اسما عیل نے 1096 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عشبہ فاطمہ ے 1095 نمبرز کیساتھ تیسرے نمبرز پر رہیں۔ نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء کا کہنا ہے کہ خوش ہیں کہ خوب محنت کی تو اللہ تعالی نے اس کا صلہ بھی دیا۔

آرٹس گروپ میں بھی لڑکیاں بازی لی۔ گلشن فاطمہ نے 1092 نمبر لے کر پہلی، حافظہ تنزیلہ سحر نے 1090 نمبر لیکر دوسری جب صالحہ نواز نے 1089 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 

Advertisement