لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کر دی۔
برطانیہ کی نئی سفری ہدایات کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان میں لگی ویکسین ماننے سے انکار کر دیا۔ برطانیہ آنیوالے پاکستانی شہریوں کے لیے 10 دن اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ لازمی ہوگا۔
پاکستانی شہریوں کو سفر سے پہلے دوسرے اور آٹھویں روز ٹیسٹ لازمی کروانا ہوں گے۔ برطانیہ آمد کے خواہش مند افراد برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا سفر نہیں کر سکیں گے۔