سعودی حکومت کا پاکستان سمیت پابندی والے ممالک کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سعودی حکومت کا پاکستان سمیت پابندی والے ممالک کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

مخصوص کیٹگری کے حامل پاکستانی براہ راست سعودی عرب جا سکیں گئے۔ یونیورسٹی، کالجز کے استاتذہ اور دیگر انتظامی امور پر تعینات افراد براہ راست سعودی عرب جا سکیں گئے۔ پبلک ایجوکیشن اور سکولز کے مرد و خواتین اساتذہ بھی براہ راست سفر کرسکیں گے۔

کورونا ویکسین کی ایک یا دو ڈوز لگوانے والے مسافر کو قرنطینہ کی شرط سے استثنی ہوگا۔ نئے رولز کے حوالے سے سعودی حکام نے ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔