اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو حسین اصغر کا استعفی صدر مملکت نے منظور کر لیا۔
ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھیجا تھا، ڈپٹی چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں،صدر مملکت نے ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر کا استعفی منظور کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔