لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نظر انداز کیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اپوزیشن نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کو پروان چڑھایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نظرانداز کیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، انتشار کی سیاست کرنیوالی اپوزیشن خود مکافات عمل کا شکار ہوچکی ہے، افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، تین برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا ہے۔
سینیٹرعون عباس بپی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دی، عثمان بزدار شوبازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب آج حقیقی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔