کورونا کیخلاف مثبت اقدامات کے بہتر نتائج، 24 گھنٹوں کے دوران 912 نئے مریض

کورونا کیخلاف مثبت اقدامات کے بہتر نتائج، 24 گھنٹوں کے دوران 912 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 40، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 155، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 358، بلوچستان میں 33 ہزار 40، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 341، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 983 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار 491 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 619 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 84 ہزار 527 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 761 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 58 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 757، سندھ میں 7 ہزار 474، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 623، اسلام آباد میں 930، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔