مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، ایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، ایک کشمیری شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں نہتے کشمیری کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا، ناکے پر موجود سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے بغیر کسی وجہ کے شہری کو شہید کر دیا۔

کشمیری عوام نے بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ سری نگر کے مئیر نے بھی واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔