ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی: شیخ رشید

ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، وفاقی کابینہ اراکین، سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر سیاستدان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ میں عوام بھی شرکت کر سکیں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کیلئے ایف سی اور رینجرز جوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی سائنسدان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔ ان کی تدفین کہاں ہو گی، اس کا فیصلہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی کریں گی۔