اسسلام آباد: (دنیا نیوز) اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی۔ صادق سنجرانی نے تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کر دی۔
اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجنرانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب 4 دسمبر کو ہوگی، تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سو سالوں سے عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی کر رہی ہے، صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجنرانی نے بھارتیہ لوک سبھا کی صد سالہ تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کر دی۔