بلوچستان کا سیاسی بھونچال: گورنر ظہور آغا کے وفاقی دارالحکومت میں ڈیرے

بلوچستان کا سیاسی بھونچال: گورنر ظہور آغا کے وفاقی دارالحکومت میں ڈیرے

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی اعلی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ گورنر وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعلی بلوچستان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ادھر بلوچستان کے ناراض ارکان نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ 14 ارکان کے دستخط ہیں۔ نمبر گیم کے مطابق 65 رکنی ایوان میں ناراض اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 39 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ کو 26 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔