پی ڈی ایم نازک حالات میں بھی منفی سیاست پروان چڑھانے میں مصروف ہے: عثمان بزدار

پی ڈی ایم نازک حالات میں بھی منفی سیاست پروان چڑھانے میں مصروف ہے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی محمدثناء اللہ مستی خیل نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں۔ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے-

عثمان بزدار نے کہاکہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے- اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے۔

ثناء اللہ مستی خیل نے وزیراعلی کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔