اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے ظہور بلیدی کی قائم مقام صدر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ تحریری طور پراستعفیٰ نہیں دیا، بلوچستان عوامی پارٹی کا مرکزی صدر ہوں، بلوچستان عوامی پارٹی میں قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش نہیں، ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے کیتھران صاحب سے معلوم کیا جائے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں صدر کی موجودگی میں قائم مقام صدر منتخب کریں، تحریری طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا، وہ پارٹی کے امور تاحال چلا رہے ہیں، جنرل سیکریٹری کے لکھے گئے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
یاد رہے یکم اکتوبر کو وزیراعلی جام کمال نے ٹوئٹر پیغام میں پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔