اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔