محکمہ موسمیات کی آج رات بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

Published On 16 October,2021 08:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج رات بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔

 

Advertisement