دنیا میں تیل و گیس کی قیمت اوپر جائیگی تو پاکستان میں بھی فرق پڑے گا: فواد چودھری

دنیا میں تیل و گیس کی قیمت اوپر جائیگی تو پاکستان میں بھی فرق پڑے گا: فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم دنیا سے کسی علیحدہ سیارےپرہیں، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کاتوڑہے۔