اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کے حملے جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد انتقال کر گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 640 ہو گئی۔
جان لیوا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں مزید 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 300 ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین سات ریکارڈ کی گئی۔
این اسی اوسی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25ہزار 640 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 65ہزار 650ہو گئی۔ 603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12لاکھ 11ہزار 710 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 38ہزرا 133، سندھ میں 4لاکھ 66ہزار 154، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار 950، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 504 اور بلوچستان میں 33ہزار 133 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 34ہزار 406 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 370افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔