سب کو عید میلادالنبی ﷺ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: ڈی جی رینجرز سندھ

Published On 19 October,2021 05:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے کہا ہے کہ سب کو عید میلادالنبی ﷺ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے ایم جناح روڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے کہا کہ سب کو عید میلادالنبی ﷺ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں، پولیس اور تمام ایجنسیز کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں، کراچی کے مرکزی جلوس سمیت سندھ بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں، صوبے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا ہے ، الحمد للہ سب اچھے طریقے سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں ملک میں واقعات رونما ہوئے ہیں ان پر ہماری نظر ہے، ہماری کوشش ہے کہ ایسا کوئی واقعہ یہاں رونما نہ ہو، چھوٹے جلوسوں کے لیڈرشپ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، اسٹریٹ کرائم، موبائل فونز کے حوالے سے گراف اوپر گیا تھا، موبائل چھینے کا گراف ابھی بھی اوپر ہے، سن کر خوشی ہوگی کی بڑے جرائم میں بڑے شہروں سے یہاں کا گراف بہتر ہے، سٹریٹ کرائم اورموبائل فونز چھینے میں بھی بہترنتائج سامنے آئیں گے۔
 

Advertisement