اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نومبر اور دسمبر میں احتجاج کا وتیرہ بنالیا، سیاسی مخالفین جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں، کل کا احتجاج بتا رہا تھا سکون ڈاٹ کام ہے، اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو ایکشن ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس لائنز اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ اور ائر پورٹل یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے، فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات خراب کرنا ہے، قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا گیا تو کوئی ایکشن نہیں لیں گے۔