تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:جوہرآبادمیں حجام کی دکان پرڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ
  • بریکنگ :- کراچی:ایک شخص جاں بحق،پولیس اہلکارسمیت 2افرادزخمی
  • بریکنگ :- کراچی:مقتول کی شناخت محمدسلمان کےنام سےکرلی گئی،پولیس
  • بریکنگ :- زخمی اہلکارسعداورشمس کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس
  • بریکنگ :- ڈکیتی کےبعدڈاکوفرارہونےلگےتوسادہ لباس میں موجوداہلکارنےفائرنگ کی
  • بریکنگ :- واٹرپلانٹ کےقریب کھڑاشخص سینےپرگولی لگنےسےجاں بحق ہوگیا
  • بریکنگ :- زخمی اہلکارسعدرؤف خواجہ اجمیرنگری تھانےمیں تعینات ہے،پولیس

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا: 24 گھنٹوں میں 552 نئے مریض، 15 افراد جان سے گئے

Published On 23 October,2021 08:53 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 945 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 552 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 818، سندھ میں 4 لاکھ 67 ہزار 142، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 349، بلوچستان میں 33 ہزار 171، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 382، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 655 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 428 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 536 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 179 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 15 ہزار 505 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 891، سندھ میں 7 ہزار 540، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 710، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 354، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔