اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 386 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 698 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 171، سندھ میں 4 لاکھ 67 ہزار 814، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 519، بلوچستان میں 33 ہزار 196، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 383، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 710 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار 153 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 95 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 16 ہزار 908 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 524 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 386 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 896، سندھ میں 7 ہزار 551، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 720، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 355، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔