اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ اجلاس طلب، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس بدھ کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس منگل کی بجائے بدھ کو طلب لیا گیا ہے۔ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کے فیصلہ پر نظر ثانی کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔