وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس، کالعدم تنظیم کے احتجاج کیخلاف حکمت عملی پر غور

وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس، کالعدم تنظیم کے احتجاج کیخلاف حکمت عملی پر غور

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے حکومت سے کئے معاہدے کے تحت شروع کیے گئے مارچ کو روکا ہوا ہے، حکومت نے طے پائے گئے معاملات پر بدھ تک عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری اورچیف سیکرٹری پنجاب بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اسکے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔