وقت آچکا ہے اقوام متحدہ بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے: گورنر پنجاب

وقت آچکا ہے اقوام متحدہ بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ بھارتی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر نیوالے کشمیریوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ سمیت پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز پہنچ رہی ہے۔ 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ بھارت جو مرضی کر لے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوں کو آزادی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو کل نہیں، آج ہی حل کرنا لازم ہو چکا ہے۔ سید علی گیلانی جیسے کشمیری لیڈروں کی جدوجہد سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔