کالعدم تنظیم کیساتھ معاملات کو شائستگی کیساتھ حل کیا جائے: فضل الرحمان

کالعدم تنظیم کیساتھ معاملات کو شائستگی کیساتھ حل کیا جائے: فضل الرحمان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کی پیداوار کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن کیسے قبول کیے جاسکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے کہا ووٹرز ویریفکیشن کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔

کالعدم جماعت کے احتجاج پر فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ احتجاج اس جماعت کا قانونی حق ہے، پہلے لاہور میں انسانی حقوق پامال کر کے تشد دکیا گیا، اب پھر تشدد کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان خود تو دھرنا دیتے ہیں لیکن اب ایسا کیوں ہے؟ نواز شریف کے خلاف مظاہرہ جائز تھا تو عمران خان کے خلاف ناجائز کیسے ہو گیا؟ یہ لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روک رہے ہیں۔ معاملے کو شائستہ انداز میں قانونی طریقے سے حل کیا جائے۔