تازہ ترین
  • بریکنگ :- نوشہروفیروز:بھریاسٹی میں ووٹرزکےدرمیان تصادم
  • بریکنگ :- نوشہروفیروز:پولنگ کچھ دیرکیلئےروک دی گئی،پولیس کی اضافی نفری طلب

48ویں سالگرہ،مریم نواز نیک خواہشات کا اظہار کرنیوالوں کی شکر گزار

Published On 28 October,2021 04:33 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی48ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ میرے یوم پیدائش پر برتھ ڈے وشز اور دعائیں بھیجنے والوں کی دل سے مشکور ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ آپ سب کا غیر معمولی پیار اور عزت میرے لئے اعزاز کی بات ہے،آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔وہ 28 اکتوبر 1973 میں پیدا ہوئیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں ایک دلیر، بہادر، عاجز اور انتہائی شفیق لیڈر مریم نواز کی کارکن ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ مریم نواز کی رہنمائی میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔میری طرف سے میری لیڈر اور مستقبل کی وزیراعظم کو بہت بہت ذیادہ سالگرہ مبارک۔ اللہ آپکو زندگی کے ہر قدم پر کامیاب کرے۔