فیصل آباد: موٹروے پر ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

Published On 29 October,2021 10:41 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ٹھیکری والا کے قریب موٹروے پر کار اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شورکوٹ کے رہائشی کار سوار 4 افراد اسلام آباد سے شورکوٹ جا رہے تھے کہ فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے قریب موٹروے پر تیز رفتاری کی وجہ سے ان کی کار ٹریلر سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں کار سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبد اللہ، عمر دراز، صفدر اور حسین رضا شامل ہیں۔ موٹر وے پولیس ایمبولینس کے زریعے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
 

Advertisement